اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کو -30 2019 ء کے لئے موسمیاتی فنانسنگ کی مد میں 100 بلین ڈالر فراہم کرئے گا۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ایشیا اور پیسفک میں جیتی یا ہاری جائے گی۔