نور مقدم کیس: ٹرائل کورٹ فیصلہ کیخلاف ملزم کے والدین کا پھر ہائیکورٹ سے رجوع

Oct 14, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ایک بار پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عصمت ذاکر اور ذاکر جعفر نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ نے 14 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا دن مقرر کر دیا ہے۔ ٹرائل کورٹ کے 6 اور 7 اکتوبر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔ درخواست گزار کو ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک رپورٹ اور نہ ہی کوئی اور شواہد فراہم کئے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں