لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات میں پلی بارگین کرنے والے سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین نیب سے 4 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کے سیکشن 15 کے تحت پلی بارگین کرنے والا شخص سزا یافتہ تصور کیا جاتا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ پلی بارگین کرنے والے سرکاری افسران کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دیاجائے۔