اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں۔ ہم کیوں نواز شریف بنیں گے۔ نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے۔وہ قوم کے ہیرو ہیں۔