یوم ولادت رسولؐ  پر مرکزی تقریب‘  وزیراعظم کی منظوری سے 3  انتظامی کمیٹیاں قائم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم ولادت رسول کریم ؐ کے روز سرکاری سطح پر مرکزی تقریب کے اہتمام کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت و منظوری سے 3 انتظامی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم شفقت محمود اور ڈاکٹر عطاء الرحمان پر مشتمل کمیٹی نمبر 1 مہمانان گرامی کا تعین کرے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں قائم کمیٹی نمبر 2 معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور عثمان ڈار پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی نمبر 2 تقریب کی کارروائی، سٹیج کے انتظامات اور تزئین و آرائش کے معاملات دیکھے گی۔ چیف آرگنائزر تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور ملک عامر ڈوگر پر مشتمل کمیٹی نمبر 3 تقریب میں عوام  کی شرکت کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات انعقاد سے قبل، دوران اور بعد میں تقریب کی نشر و اشاعت کی ذمہ دار ہو گی۔ صدر مملکت کو بھی خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود صدر مملکت کو تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...