لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے‘ تین کاریں‘ تین رکشے‘ 15 موٹر سائیکل چوری

لاہور‘ قصور ‘  فیروزوالہ‘شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ  نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن کے علاقے میںخاور کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر17 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کامران کے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا کر6لاکھ 56ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مصری شاہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے نجی بنک سے 6لاکھ روپے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہری تصور سے س بنک کے سامنے سکیورٹی گارڈ کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر رقم لوٹ لی۔ وحدت روڈ پر مراد علی اور اس کی بیوی سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، شالیمار میں فہیم اکبر سے 90ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں احمد حسن سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں ندیم سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ مغلپورہ کے علاقے میںایک گھر سے4لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ودیگر سامان چوری‘ چوروں نے گارڈن ٹاؤن، ڈیفنس اورساندہ کے علاقوں سے تین کاریں،لاری اڈہ،گجر پورہ ، شمالی چھاؤ نی کے علاقوں سے تین رکشے جبکہ قلعہ گجر سنگھ، پرانی انارکلی، شالیمار، لیاقت آباد، نشترکالونی، شادمان، مصطفی آباد، ہئیر، گلشن راوی، چوہنگ، ہنجروال، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، گوالمنڈی، لوئر مال، شادباغ کے علاقوں سے15 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ تھانہ تھے شیخم کی حدود میں ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ اہل علاقہ نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کوٹلی رائے ابوبکر میں ڈاکہ مار کر فرار ہو رہے تھے جس پر مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا۔ ایک ڈاکو عوام کے ہتھ چڑھ گیا جس پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے واپس آ کر اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت قیصر بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ زرعی فارم شیخوپورہ کے قریب پولیس وین پر ڈاکوئوں کی فائرنگ،ڈاکوئوں نے اپنے گرفتار ساتھی ڈاکو کوچھڑا کر فرار ہونے کی کوشش۔ اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ساتھی ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن