چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے  کی ہدایت پر ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز

Oct 14, 2021

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ٹریک سیفٹی مہم کا آغاز کردیاگیا۔ اس سلسلے میں آج پی آرلیڈی گریفن گرلز ہائی سکول لاہور میں پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹریک سیفٹی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو ٹریک کو عبور کرتے وقت سیفٹی کے حوالے سے اینیمیٹڈ فلم بھی دیکھائی گئی ۔تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ناصر خلیلی ، سی او پی ایس سیفٹی روبینہ ناصر ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور انور سادات مروت اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرشاہد رضا اورپرنسپل لیڈی گریفن مسز نسرین اعوان سمیت دیگر افسران اور ٹیچرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ 

مزیدخبریں