لاہور کوچینی کی سپلائی مزید ساڑھے سات لاکھ کلو چینی فراہم 

لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے شہر لاہور میں چینی کی سپلائی آج مزید ساڑھے سات لاکھ کلو چینی فراہم کر دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ2 روز میں شہر لاہور کو 10 لاکھ کلو سے زائد چینی کی سپلائی کی جا چکی ہے اور مزید 26 لاکھ کلو چینی راستے میں ہے جو آج رات اور کل شہر میں پہنچ جائیگی۔ چینی پرچون کی دکانوں پر عوام الناس کے لئے 90 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ میں تمام مجسٹریٹس کو چینی اور آٹے کی زائد نرخوں پر فروخت پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ نئے کرشنگ سیزن کے آغاز اور نئی چینی کی پیداوار آنے تک چینی کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن