لاہور (سٹی رپورٹر) ذیابیطس کے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کیلئے محض معالجین پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی معمول کی زندگی اور کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ڈاکٹرز کی جانب سے مہیا کردہ طبی رہنما ئی اور علاج معالجہ عملی طور پر موثر ثابت ہو سکے اور مریض کو کم سے کم دوائی کے استعمال سے شوگر جیسی پریشان کن بیماری سے نجات مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان نے گنگا رام ہسپتال میں میڈیکل یونٹ ون کے پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان کی زیر نگرانی ذیابیطس نرسز ایجوکیشن ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔