بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کرتے۔ بھارتی رہنما اس علاقے کا دورہ کرکے تنازعہ نہ بڑھائیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاولیجیان کو پریس کانفرنس میں بھارتی نائب صدر کے اروناچل پردیش کے حالیہ دورے پر چینی موقف سے متعلق سوال کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین بھارت سرحد کے مسئلے پر ہمارا موقف واضح ہے ۔ چین نے کبھی نام نہاد اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ چین مذکورہ علاقے میں بھارتی رہنما کے دورے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کے خدشات کا احترام کرے۔ بھارت سرحدی مسئلہ کو پیچیدہ اور وسیع کرنے کے اقدامات روکے۔ بھارت باہمی اعتماد، دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے۔ سرحدی علاقے میں امن برقرار رکھنے کیلئے حقیقی اقدامات کرنا چاہئیں۔
اروناچل کو تسلیم نہیں کرتے، بھارتی رہنما دورہ کرکے تنازعہ نہ بڑھائیں: چین
Oct 14, 2021