ایران جوہری بم تیار کرنے کے قریب نہیں،سابق موساد چیف

Oct 14, 2021

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہین نے کہا ہے کہ ایران ابھی تک ایٹمی بم بنانے سے دور ہے۔ ایران جوہری معاہدے کے دنوں کے بعد مسلسل تنہائی کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں کوہین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مہینوں پہلے انٹیلی جنس بریفنگ دیکھی تھی جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیتیں ماضی کی نسبت بہتر نہیں ہیں۔ ایران کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کے لیے یورینم ک افزودگی سے نہیں لگتا کہ تہران ایٹم بم بنانے کے قریب ہے۔کوہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرایران ایٹمی ہتھیار تیار کرتا ہے تواسرائیل اسے خود ہی روک سکتا ہے"۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کو جوہری بم بنانے سے روکا جائے مگرمضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے والے بم کے بغیرایران کو بم بنانے سے روکنا ممکن ہے؟ تو موساد کے سابق چیف نے کہا کہ"ہمیں اپنی صلاحیتوں کو تیار کرنا ہوگا تا کہ ہم مکمل طور پر خود مختاری اور آزادی کے ساتھ وہ کام کریں جو اسرائیل نے پہلے دو بار کیا تھا۔ان کا اشارہ شام اور عراق میں دو ایٹمی ری ایکٹروں پر بمباری کی جانب تھا۔

مزیدخبریں