کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں جرائم کی صورتحال کے حوالے سے پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی)نے جنوری سے ستمبر تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں 369 شہری جاں بحق اور 18 ہزار 781 موبائل فون سے محروم ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں 369 شہری جانوں سے گئے جبکہ سیکڑوں شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق ستمبر تک 38 ہزار 637 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ مختلف کارروائیوں میں 2 ہزار 191 موٹر سائیکلیں ریکور ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر تک 18 ہزار 781 موبائل فون چھینییاچوری ہوئے، جس میں سے پولیس نے1370موبائل فون ریکور بھی کیے۔ سی پی ایل سی کا کہنا تھا کہ 9 ماہ میں 1482 کاریں چوری ہوئیں یا چھینی گئیں، جس میں سے 366 کاروں کو مختلف کارروائیوں میں برآمد کرایاگیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 9 ماہ کے دوران اغوا کے 14، بینک ڈکیتی کا ایک اور بھتہ خوری کے 20 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں ڈکیٹی مزاحمت و دیگر واقعات ، 369افراد ہلاک ، سیکٹروں زخمی
Oct 14, 2021