لاہور (سٹاف رپورٹر) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان حکومت کی منظور کردہ پروموشن پالیسی کے مطابق آج 14 اکتوبر 2021ء کو شام 5 بجے کیا جائیگا جبکہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحان 7 نومبر جبکہ میٹرک کیلئے 11 دسمبر 2021ء سے منعقد ہونگے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر دستیاب ہونگے۔