اسٹیک ہولڈرز کے پی کے  میں مواقعوں کا جائزہ لیں ،تیمور خان جھگڑا 

Oct 14, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور خان جھگڑا اور کراچی کے کاروباری و صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک گول میز میٹنگ کا اہتمام کیا۔ شرکاء میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے پی کے عبدالکریم خان، ملیحہ بنگش ، محمد علی گلفراز، حسن بٹ ، چیئرپرسن پی ایس ایکسڈاکٹر شمشاد اختر،پی ایس ایکس کے سی ای او   فرخ ایچ خان پی ایس ایکس کے ممبران؛ سرفہرست صنعتکار ، تاجر ، مارکیٹ کے شرکاء  اور سٹیک ہولڈرزشامل تھے۔میٹنگ کا مقصد انڈسٹری کے رہنماؤں ، معروف کاروباری افراد اور مارکیٹ کے شرکاء کو کے پی حکومت کے سینئر نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرانا تھا  تاکہ شمال مغربی صوبے اور دور دراز علاقوںمیں سرمایہ کاری ، صنعت کی توسیع ، لاجسٹکس ، تجارت اور کاروبار کے امکانات کو نیٹ ورک کیا جا سکے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور جھگڑا نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے دی جانے والی حالیہ کوششوں اور مراعات کے ساتھ پختونخوا سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش راستہ فراہم کرتا ہے اور تجارت ، کاروبار کو توسیع دیتا ہے، میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خیبر پختونخواہ آئیں اور وہاں پر امکانات اور مواقعوں کا جائزہ لیں تاکہ وہ پختونخوا کی معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔   ایم ڈی پی ایس ایکس ، فرخ خان نے کہا کہ پاکستان کے تیسرے بڑے صوبے کے طور پرکے پی کے پاکستان کی جی ڈی پی میں 10 فیصد اور ملک کی کان کنی کی پیداوار میں 20 فیصد حصہ ڈالتا ہے ، پختونخوا کی ایک متنوع معیشت ہے ، جس میں جنگلات سے لے کر زراعت تک بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور سیاحت شامل ہے  اور یہ پاکستان کا ایک ترقی پذیر حصہ ہے۔

مزیدخبریں