جمبر(نامہ نگار)امت مسلمہ اور پوری قوم اپنے عظیم قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہی ہے ۔ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام آئندہ جمعۃ المبارک کو محسن پاکستان ،عظیم سائنس دان قومی و ایٹمی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی قرآن خوانی و دعائے مغفرت کی جائے گی ۔یہ باتیں پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر حافظ شاہد حسین نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں ۔