تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی کا انعقاد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی  کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ ،طلبائاور تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ محفل میلاد مصطفی کا آغاز تلاوت کلام مجیدو نعت رسول مقبول  سے ہوا۔منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن ولادت مصطفی کی خوشی میں یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ضیافت میلاد اور محفل میلاد مصطفی کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن