جنوبی افریقن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کریگی جو پاکستانی ٹیم کیساتھ تین ٹی 20  اورتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔  دورہ کے دوران تین ٹی 20 اورتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ میچز کراچی اور فیصل آباد میں کھیلیں جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ سیریز کیلئے ہم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیں گے اور سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ٹرائلزلئے جائیں گے اور ٹرائلزمیں سے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم میدان میں اتاریں گے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس  نے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے تو بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان نیوٹرل ایوینیو پر بھی ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 2011اور 2014میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے درمیان 2018 ورلڈ کپ کے دوران معاہدہ طے ہوا تھا کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، اگر بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دورے میں پہل نہیں کرے گی تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے اس فیصلے پر اب بھی ہم قائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...