بھارت کیخلاف پہلا میچ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتیں گے  بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا،آج قذافی سٹیڈیم میں سکواڈ دوسرا سینیاریو میچ کھیلے گا جبکہ گزشتہ روز کھلاڑیوں اور سٹاف کی ہوٹل میں کرونا ٹیسٹنگ ہوگئی۔پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کل صبح متحدہ عرب امارات روانگی شیڈول ہے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کرکے میگا ایونٹ میں مومنٹم کو برقرار رکھیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے۔بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کیخلاف میچ ہمیشہ ایک الگ دباو والا میچ ہوتا ہے، میگا ایونٹ کے ہر میچ کا دباوہوتا ہے لیکن بھارت کیخلاف میچ کا دباوالگ ہی ہے ، پاکستان کا پہلا میچ ہی بھارت کیخلاف ہے کوشش یہی ہے کہ بھارت کیخلاف میچ جیتیں ماضی میں کیا ہوا اس پر نہیں آئندہ میچز پر فوکس ہے ہم نے پریشر کو ہینڈل کرنے کا پلان کرنا ہے مجھے اعتماد اور یقین ہے کہ ہم بھارت کیخلاف پہلا میچ اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔ہم نے ورلڈکپ کیلئے سنجیدگی سے تیاری کی ہے میچز پر فوکس کیا ہے آگے بھی پریکٹس میچز ملیں گے، امید ہے کہ ہم مکمل تیار ہو کر میدان میں اتریں گے۔  رضوان اور میرا نام بار بار آ رہا ہے کوشش ہوگی ذمہ داری سے کھیلیں اور توقعات پر پورا اتریں۔  میں اور رضوان ہی اوپننگ کریں باقی ہم دبئی میں بھی جا کر اندازہ لگائیں گے کہ کیا کرنا ہے ۔ سینئر کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔بائولرزآئوٹ سٹینڈنگ ہیں، اٹیکنگ بائولنگ کرتے ہیں مجھے ان پر بہت یقین ہے کہ میچز جیتائیں گے، ہیڈن اور فلینڈر کا بہت تجربہ ہے‘ فلینڈر  سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں دبئی میں کوشش ہوگی کہ کم وقت میں ہم ایک دوسرے کو جانیں۔  امارت کی کنڈیشنز کا  علم ہے لیکن اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلنی ہے کنڈیشنز پر منحصر ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو دو سپنرز کو بھی کھلا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...