سزایافتہ سرکاری افسر ضمانت پر رہا

Oct 14, 2021

سکھر(بیورو رپورٹ) احتساب عدالت کے سزا یافتہ افسر ضمانت پر رہا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،نجیب ناریجو کو احتساب عدالت سکھر نے سزا سنائی تھی،نجیب ناریجو نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائر کی تھی،فیصلے کے بعدمحکمہ خوراک خیرپور کے افسر نجیب ناریجو کو عدالت نے رہا کردیاگیا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک خیرپور کے افسر نجیب ناریجو کو عدالت نے رہا کردیا،اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالتی زرائع کے مطابق نجیب ناریجو کو احتساب عدالت سکھر نے ملزم کو کرپشن کیس میں مجرم کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر نجیب ناریجو نے ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں