اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے عشرہ رحمت اللعالمین ؐکے دوسرے روز مقابلہ نعت ہوا ،جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر انٹر لیول کے مقابلہ جات میں سیرت فاطمہ (فوجی فاونڈیشن) نے پہلی، طیب علی (پرائیویٹ) نے دوسری اور علیزہ خان (نیول) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح میٹرک لیول کے نعتیہ مقابلے میں محمد نعمان اعجاز(کینٹ اینڈ گیریژن) نے پہلی، وجیہہ النور (نیول) نے دوسری اور محمد اسامہ (پرائیویٹ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عزیز الرحمن نے نعتیہ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نعت خوانی کرنے سے ہم حضور ؐ کا نام بلند نہیں کرتے بلکہ ان کے نام مقدس کو اللہ رب العزت نے خود بلند کیا ہے۔ آپؐ کی ثنا خوانی کرنے سے ہمارا نام ان کے ذکر سے بلند ہوتا ہے۔