ضلع ویسٹ میں پمپنگ اسٹیشن کے قیام  کا خواب پوراکرایا‘علی احمد خان ضلع ویسٹ میں پمپنگ اسٹیشن کے قیام  کا خواب پوراکرایا‘علی احمد خان

Oct 14, 2021

کراچی( سٹی نیوز ) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے ڈسٹرکٹ ویسٹ علی احمد خان نے کہا ہے کہ کچھ انتشار پسند افراد کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ یہاں ہائیڈرینٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ علاقائی عوام کا یہ دیرنیہ مطالبہ تھا کہ یہاں پمپنگ اسٹیشن بنایا جائے جسے پیپلز پارٹی نے پورا کیا صوبائی وزیر بلدیات نے قصبہ کالونی میں جس پمپنگ اسٹیشن کے تعمیر ومرمت کے کاموں کا معائینہ کیا اور اس میں ہونے والے کاموں افتتاح بھی کیا تھا پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے بعد شہید مجیب الرحمن پمپنگ اسٹیشن سے یونین کمیٹی 8،9اور 10میں رہائش پذیر افراد کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے گا جو میانوالی کالونی میں رہائش پذیر ہیں اس پروجیکٹ کا افتتاح علاقائی عوام اور سیاسی کارکنان و ذمہ داران بھی موجودتھے پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اس مقام پر اضافی PMTبھی kالیکڑک نے نصب کردی ہے کام مکمل ہونے کے بعد جلد پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی علاقہ میں موجود شرپسند عناصر کی یہ بات  ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ عوام میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے الیکڑک اور سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں ہماری آپ سے اپیل ہیکہ انتشار پسند عناصر کی ان افواہوں کوآگے بھڑنے نہ دیں
علی احمد خان

مزیدخبریں