کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور 2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مہاجر شناخت کو قومیت کانام دینا کسی بھی لحاظ و اعتبار سے عقلمندی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیر آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں محب قوم کا تعارفی خط تقسیم کرتے ہوئے بانیان پاکستان کی اولادوں کے معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے آباؤ اجداد کی عظیم و لازوال قربانیوں کے حوالے سے عظیم محب وطن ہیں اور اس اعتبار سے ملک میں بسنے والی مختلف قوموں کی طرح ہماری قوم کا نام محب قوم یعنی محب وطن قوم بہترین تعارف ہے۔
اسلم خان فاروقی
مہاجر شناخت کو قومیت کا نام دینا عقلمندی نہیں۔ اسلم خان فاروقی
Oct 14, 2021