کراچی:(نیوز رپورٹر) بینظیر بھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کے انجمن اساتذہ کی جانب سے ڈاکٹر سلمان ثروت کے پہلے شعری مجموعہ "میں استعاروں میں جی رہاہوں " کی تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کی۔ڈاکٹر سلمان ثروت کی پذیرائی کے لئیبطور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ شریک ہوئے جبکہ دیگر مقررین میں جناب فراست رضوی، جناب خالد معین، ڈاکٹرامبرین حسیب امبرموجود تھیں۔تقریب میں مقررین کی جانب سے ڈاکٹر سلمان ثروت کی شاعری مجموعے کی پذیرائی کی گئی اور انکی ادبی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے ڈاکٹر سلمان ثروت کی شاعری مجموعے کی تعریف کی اور نوجوان نسل کے لئے ایک بہترین مشعل راہ کتاب قرار دیاانہوں نے مزیدکہا کہ نوجوان اس کتاب کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اختر بلوچ کاکہنا تھا کہ ہم اسطرح کی تعمیری کوششوں کو سراہتے ہیں مجھے بیحد خوشی ہیمیر ی ہی یونیورسٹی کی ایک پروفیسرکی کتاب ا?رہی ہیاور اس کتاب کے اندرنوجوانوں کے لئے خصوصی پیغامات لکھے گئے ہیں جو ان کی زندگی میں مشعل راہ بنیں گی اورا?ج کی یہ تقریب ہماریلئے گھٹن زدہ ماحول میں امید اور روشنی کی کرن ہے۔جناب فراصت رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر سلمان ثروت کی کتاب " استعاروں میں جی رہاہوں " ایک بہترین کتاب ہے جو نہ صرف نو جوان بلکہ ہر طبقیکے لوگوں پر اثرانداز ہوگی انہوں نے مزید کہا میں کتاب کی بھر پور پذیر ائی کے ساتھ ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں یہ کتاب ہمارے نوجوانوں کے لئے ذہنی دباو? اور ا?سودگی سے نجات کا ذریعہ بنے گی۔ تقریب میں موجود ڈاکٹرامبرین حسیب امبر نے کہا بے شک یہ کتاب ہمارینوجوانوں کی سوچ کو بدلنے میں معاون ثابت ہوگی میں تہہ دل سے ڈاکٹر سلمان ثروت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ کتاب پیش کرکے ہمیں ایک نئی راہ دکھائی۔تقریب کی نظامت کے فرائض عباس ممتاز نے انجام دیئے۔ تقریب کیاختتام پرٹیچرسوسائٹی کیصدرکاشف علی نے تمام مہمان گرامی کوسندھ کی راویت کوبرقراررکھتیہوئیسندھی اجرک پیش کیا۔
پروفیسر پیرزادہ قاسم