جلوسوں کے راستوں کی کلیرنس ٹریفک  پولیس کی ذمہ داری ہے، حاجی عبدالمقیم سحر

Oct 14, 2021

کراچی (        نیوز رپورٹر           )مرکزی انجمن میلاد النبی  ﷺ لانڈھی کورنگی کے ناظم اعلیٰ حاجی عبدالمقیم سحر نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام SOحضرات سے جشن ربیع الاول کے سلسلے میں تمام ہی علاقے لانڈھی و کورنگی زون کے شرکاء جلوس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ جشن کے پروگراموں کے نکتہ آغاز سے نکتہ عروج تک جس میں خصوصاََ شبِ11ربیع الاول اور 12ربیع الاول کو عاشقان رسول کے جلوسوں کے شرکاء کو مکمل تحفظ دینے کیلئے ٹریفک پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کیلئے عملے کی تعداد میں ناگزیر اضافے کی ضرورت ہے ہمارے مخصوص مقامات جس میں خصوصاََلانڈھی نمبر1، کورنگی نمبر1 و کورنگی 2½، کورنگی 5 میں ٹریفک عملے کی خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے نیز بقیہ ایام میں اس علاقے میں ہیوی ٹریفک کو چکرہ گوٹھ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گزرا جائے تاکہ کسی تصادم کا خدشہ نہ رہے لانڈھی و کورنگی زون کے SO حضرات وDSP ملک  اور SSPجناب شاہد میاں  نے مقیم سحر اور انکے دیگر کو یقین دلایا کہ حضور اکرم  ﷺ کے جشن کی تقریبات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم اور ہمارا عملہ کسی تساہلی کا شکار نہیں ہوگا۔
 حاجی عبدالمقیم سحر

مزیدخبریں