بھکاری مافیا کیخلاف خصوصی سکواڈ کا قیام

Oct 14, 2021

بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شہریوں کو بھکاری مافیا سے نجات دلانے کے لئے خصوصی سکواڈ بنانے کا اعلان نہایت صائب ہے۔ یہ سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں کی سڑکوں پر اس وقت گداگر مافیا  کا راج ہے۔ کوئی شہری ان کی دسترس سے محفوظ نہیں۔ یہ وہ منظم مافیا ہے جو اصل مدد کے مستحق افراد کی بھی حق تلفی کرتا ہے۔ ہٹے کٹے صحت مند فقیر جعلی معذوری کا ڈرامہ کرتے ہوئے بھیک مانگتے ہیں، جوان عورتیں اور لڑکیاں بھی ہاتھ پھیلائے نظر آتی ہیں۔ اب خصوصی سکوا ڈ کو ان دو نمبر بھکاریوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ شہروں اور دیہات میں چوری چکاری، اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں کے پیچھے بھی یہی جرائم پیشہ مافیا ہے۔ جن کے خلاف ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے۔ بے شک اس وقت بیروزگاری اور غربت کی وجہ سے ہر خاندان متاثر ہوا ہے مگر ان میں سے کوئی بھی یوں سڑکوں پر ہاتھ پھیلائے نظر نہیں آتا۔ حکومت خود بھی ایسے کاموں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے جس سے غربت کم ہو اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہو تاکہ کسی شہری کو دست سوال دراز نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں