حضرت محمدؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر مری 

 مری(نامہ نگار خصوصی)نبی آخرالزماںحضرت محمدکی تعلیمات اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام تقریبات شان رحمت اللعالمین کے سلسلے منعقدہ قرآنی خطاطی کی تقریب تقسیم انعامات کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا ۔اس مقابلے میں 26 سے زائد نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں نے شرکت کی تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ،مقابلے میں اول انعام زین العابدین دوئم انعام وجیہہ منظوراور سوئم انعام عالیہ بتول نے حاصل کیا۔مقابلے میں پہلے 10نمبر پر آنے والے فن پاروں کوگرینڈ فنالے کیلئے پنجاب آرٹس کونسل لاہور بھیجا جائے گا ۔ تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں راجہ شہزاد رشید رہنما پی ٹی آئی، ڈاکٹر اشفاق کلیم عباسی ،حکیم محمد وحید،پروفیسر علی حسن ،تحصیل سپورٹ آفیسر مری مہتاب عباسی، میڈیا کے احباب اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن