حضور ؐ کی آمد سے ہر طرف علم و شعور کی روشنی پھیلی، پیر سلطان سرکار 

اٹک(نامہ نگار) رب العالمین نے رحمت کائنات محسن انسانیت کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا آپ کی آمد کے بعد ہر طرف علم و شعور کی روشنی پھیلی۔ آقا نے معراج پر بھی اس امت کی فکر کی۔اور ہم امتیوں کو بھی چاہیئے کہ آقا کریم پر کثرت سے درود و سلام بھیجیں ان خیالات کا اظہار جانشین سلطان الفقرائ￿  شہزادہ غوث الورا الحاج پیر سلطان سرکار نقشبندی، مجددی، قادری زیب سجادہ نشین دربار اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف حسن ابدال ضلع اٹک نے ڈی سی اٹک عمران حامد شیخ اور ڈی پی او اٹک رانا شعیب سے 29 30 اور 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ سالانہ عرس غوثین کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی خوش نصیبی ہے کہ نہایت حلیم طبیعت  با اخلاق اور محنتی ڈی سی اور ڈی پی او یہاں تعینات ہیں جو علاقہ کے عوام کو ہمہ وقت خدمات فراہم کر رہے۔ انہوں حکومتی اقدامات کو بھی سراہا کہ ملکی سطح پر ربیع الاول کی مناسبت جو اہتمام کیا جا رہا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے دل میں آقا کریم کی محبت ہے اور حکومت کوشاں ہے کہ امت مسلمہ میں بھی اس محبت کو اجاگر کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن