ملتان ( لیڈی رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زیڈ بلاک نیوملتان کی ہیڈ مسٹریس کیخلاف معلمات اور طالبات کا احتجاجی مظاہرہ،چھ ماہ سے کمپیوٹر روم ،لائبریری ،ایڈمیشن روم سمیت دیگر کمروں کو بند کر رکھا ہے بیماری کی صورت میں دوائی تک باہر سے منگوانے کی اجازت نہیں ہے طالبات سمیت ٹیچر سے بداخلاقی ان کا مشغلہ بن گئی ہے ۔یہ بات ہیڈ مسٹریس طلعت ناز کے خلاف اساتذہ اور طالبات نے احتجاجی مظاہرے میں بتائی۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کوئی چیز باہر سے منگوانے کی اجازت نہ ہے جبکہ بغیر کسی وجہ سے اساتذہ سے کلاسیں چھین لی جاتی ہیں ہیڈ مسٹریس طالبات کے مستقبل سے کھیل رہی ہیں ۔ مظاہرے کی شرکاء نے وزیر اعلی ،صوبائی وزیر تعلیم ،سی او تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں تبدیل کیا جائے ورنہ اساتذہ اور طالبات سی او ایجوکیشن آفس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گی ۔
ہیڈمسٹریس کے ناروا سلوک کیخلاف معلمات اور طالبات کا احتجاجی مظاہرہ
Oct 14, 2021