اڈا بن بوسن (خبر نگار ) اڈابند بوسن پر حاجی رحیم بخش جوئیہ کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد کی گئی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے مولانا سید امیر محمد بھوری نے کہا کہ ہمارے لئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونا اللہ پاک کا بڑا انعام ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
پیرسید اشفاق احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔نامور ثناء خواں نبیل یوسف نے گل ہائے عقیدت بکھیرے ، سید عبدالرب شاہ ، حافظ محمد آصف جوئیہ محمد شکیل بھٹی،محمد بلال جوئیہ ، حاجی محمد قاسم بوسن ، ملک ذوالفقار علی وینس ، مولانا ظفر باروی ، حافظ یوسف جوئیہ ، فخر کھنڈ ، ابوبکر جوئیہ سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔