لوگوں کے مسائل حل کرنے سے دلی سکون ملتاہے:عرفان الحق حقانی 

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) سماجی خدمت کر نا سنت ہے اس کا اجر براہ راست اللہ پاک کی جانب سے ملتا ہے۔ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے سے جو سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے اس کی کوئی اور مثال دینا مشکل ہے۔ ہم عبدالستار ایدھی کے مشن پر کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارسینئر سماجی رہنما عرفان الحق حقانی نے روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’روہی بیٹھک‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی مئیر ملک فیض رسول رجوانہ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ،، جواد مین قریشی، منور خورشید صدیقی، سلیم الرحمن مئیو اور عامر شہزاد صدیقی نے کہا کہ یہ ایک مستحسن اقدام ہے کہ کسی انسان کی موجودگی میں ان کی سماجی، معاشرتی اور علمی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسمیع، یاسمین خاکوانی، غزل غازی، فرحان الحق حقانی، فہیم ممتاز اور ناصر حسین ملک ‘ ملک نعمان حمید، طاہر شفیع ڈھڈی، قاری محمد اقبال اور اقبال بلوچ و دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن