وہاڑی (کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں مارننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عشرہ شان رحمت اللعالمین، کورونا ویکسی نیشن، درآمد شدہ چینی کی ترسیل، ڈیجیٹل گرداوری، پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ کہ کورونا ویکسی نیشن کو مز ید تیز کیاجائے قصبوں اور دیہاتوں میں ویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں بھیجی جائیں مبین الہی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درآمد شدہ چینی کی ترسیل کو تیز کیا جائے درآمد شدہ چینی کی 80فیصد ترسیل کو یقینی بنایا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کار کردگی کو بہتر بنائیں گراں فروشوں کی خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد جاوید خالد اور دیگر افسران موجود تھے۔