چوتھی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) نے اپنی آن لائن ملکی نمائش کا آزمائشی دورانیہ شروع کردیا ہے جس میں مختلف قومیں اپنی ثقافت ، خصوصی صنعتوں اور اشیا کی نمائش کریں گی۔رواں سال 5 سے 10 نومبر تک اس نمائش کا شنگھائی میں انعقاد طے پایا ہے۔چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو فوشو نے کہا ہے کہ ملکی نمائش نے ایکسپو کے ایک اہم حصہ کے طور پر نمائش کے ڈیجیٹل ہالوں کی تعمیر کے لیے تھری ڈی ماڈلنگ اور ورچوئل انجن سمیت مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا ہے۔شنگھائی میں اٹلی کے قونصل جنرل مائیکل سیچی نے کہا ہے کہ رواں سال کی اس نمائش میں تقریبا 100 اطالوی کمپنیاں شرکت کرنے والی ہیں۔آن لائن ملکی نمائش کے ذریعے چینی اور غیر ملکی شرکا کے لیے اٹلی کی خوبصورتیوں سے گزرتے ہوئے ایک حقیقی سفر کوپیش کیا جائے گا۔سیچی نے کہا کہ اس چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نے عالمی تجارت ، سرمایہ کاری ، ثقافتی اور عوامی رابطوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک نتیجہ خیز اور مثبت پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔یہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش عالمی سطح پر صرف درآمدات کے لئے مخصوص پہلی نمائش ہے اور گزشتہ تین نمائشوں کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
چوتھی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نے ملکی نمائش کا تجرباتی آغاز کردیا
Oct 14, 2021 | 13:10