لبنان میں ایک تربیتی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف وزیراعظم نجیب میقاتی نے حادثے پر ہائی الرٹ کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی فوج کا تربیتی طیارہ شمالی بیروت میں ساحلی علاقے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں دو افراد سوار تھے تاہم ان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ادھر وزیراعظم نجیب میقاتی نے فوجی طیارے کے حادثے کے بعد عسکری قیادت سے رابطہ کیا ۔ انہوں نے فوجی قیادت کو طیارے میں سوارعملے کے افراد کی فوری تلاش کے لیے ٹیمیں رونہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کی ہدایت پرلبنانی نیوی نے ہائی الرٹ کردیا ۔