مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ مقررہ وقت پر چنائی نہ کرنے کے عمل سے فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتاہے اس لئے اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور محمدنویدامجدنےاے پی پیکو بتایا کہ چنائی کاعمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طورپر سرخ ہوچکاہو۔ انہوں نے کہا کہ چنائی صبح یاشام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہئیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کواکٹھا ڈھیرکی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیردیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اوربیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کردیں۔

ای پیپر دی نیشن