دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ91لاکھ30ہزار342ہوگئی

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 23کروڑ91لاکھ30ہزار342ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ46 لاکھ 83ہزار14مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ 40لاکھ1ہزار743مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ15لاکھ 97ہزار949 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 83لاکھ11ہزار851، روس میں 77لاکھ42ہزار899، ترکی میں 75لاکھ40ہزار193 اور فرانس میں 71 لاکھ 64 ہزار924تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 57لاکھ42ہزار83اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ68ہزار653 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن