وزیراعلیٰ عثمان بزدارکادیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

Oct 14, 2021 | 20:52

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔پنجاب میں دیہی خواتین کھیتی باڑی، دستکاری، لائیوسٹاک اوردیگر کاموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔دیہی خواتین دیہی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں ۔ دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دیہی خواتین نہایت محنتی ہیں اورحکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے اور آج ہمیں بحیثیت قوم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے مزیدموثر اقدامات کریں گے.

مزیدخبریں