جرمن سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں. شاہ محمود قریشی

Oct 14, 2021 | 21:42

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کے بڑے تجارتی  شراکت داروں  میں سے ایک ہے ,دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح روابط پارلیمانی  تبادلے اورعوامی رابطے بڑھ رہے ہیں۔ جرمن سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں پاکستان جرمنی70 سالہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے ۔ پاکستان اورجرمنی کے درمیان مستحکم سفارتی تعلقات ہیں ۔ پاکستان اور جرمنی نے سفارتی تعلقات کا طویل سفر طے کیا  ہے۔ دونوں ممالک کے مابین  دیرینہ طویل المدتی گہرے تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرے ہورہے ہیں ۔ پاکستان جرمنی تعلقات  جمہوریت تنوع، امن اور سلامتی کی مشترکہ اقدار سے وابستہ ہیں۔ پاکستانی طلباء  اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی کوترجیح دیتے ہیں قومی شاعر علامہ اقبال نے جرمنی میں تعلیم حاصل کی۔ جرمنی میں مقیم پاکستانی شہری مختلف شعبوں میں نمایاں  خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ آج کی تقریب پاکستان اورجرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں