سوئٹزرلینڈ،برقعہ پابندی کی خلاف ورزی پر ہزار فرانک جرمانہ

Oct 14, 2022

برن (این این آئی )سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے چہرے کے حجاب پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار سوئس فرانک (ایک ہزار 5 ڈالر)جرمانے کا بل پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ کی جانب سے برقعے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کی تجویز کابینہ نے بھیجی ہے تاہم براہ راست اسلام کا نام نہیں لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس تجویز کا ایک مقصد ماسک پہنے افراد کو پرتشدد احتجاج سے روکنا ہے تاہم مقامی سیاست دانوں، میڈیا اور کارکنان نے اس اقدام کو برقعے پر پابندی سے متعلق تعبیر کیا۔کابینہ نے مشاورت کے بعد اس تجویز کو مجرمانہ فعل سے جوڑنے اور 10 ہزار فرینکس تک جرمانے کی سفارش کی۔بیان میں کہا گیا کہ چہرہ چھپانے پر پابندی کا مقصد عوام کی سلامتی اور امن و امان یقینی بنانا ہے اور سزا دینا ترجیح نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق قانونی ڈرافٹ میں قانون سے استثنی بھی دے دیا گیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے جہاز میں سفر کے دوران، سفارتی اور عبادت کے مقامات میں استثنی دینے کی تجویز دی ہے، اسی طرح صحت، سلامتی، موسمی صورت حال اور مقامی رسوم کے تحت چہرہ ڈھانپنا بدستور قابل عمل ہوگا۔ڈرافٹ میں اپنیفن کے مظاہرے اور اشتہارات کے لیے فن کاروں کو بھی اس پابندی سے استثنی دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی شہری کو اظہار رائے اور اجتماع کا حق استعمال کرتے ہوئے ماسک پہننا ضروری ہوا تو حکام کی منظوری سے اجازت ہوگی اور امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں