اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نوشہرو فیروز میں متاثرہ لوگوں کو طبی اور انتظامی دیکھ بھال فراہم کرنے والے سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی لوگوں کی بحالی تک ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
اندرون سندھ دورہ : فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک خدمت جاری رکھے گی : جنرل باجوہ
Oct 14, 2022