واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا ’تم جھوٹے ہو‘ اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا، مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اسحاق ڈار ویڈیو