تلاشی کاروائیاں جاری ووٹر فہرستوں میں انڈین شہریوں کے اندراج کیخلاف احتجاج

 نئی دہلی‘ سری نگر( این این آئی‘ کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بھارتی شہریوں کے نام جموں وکشمیر کی ووٹر فہرستوں میں اندارج کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید ردعمل کااظہار کیا جا رہا ہے۔ جموںوکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں  بالخصوص پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس، جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی  نے اس حکمنامے پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے جس میں محکمہ ریونیو کے اس غیر مقامی لوگوں کی بھی ووٹر فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جو ایک برس سے زائد عرصے سے جموں میں میں مقیم ہیں۔ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کے چیرمین غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ غیر مقامی شہریوں کا ووٹنگ فہرستوں میں اندراج ناقابل برداشت ہے۔جنوبی ضلع اننت ناگ میں میڈیا سے بات چیت  میں انہوں نے کہا کہ  غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی جائے گی ۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما شہید الطاف احمد شاہ کی نئی دہلی کی تہاڑ جیل غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غائبانہ نمازجنازہ میں جیل میں غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ‘ شہزاد احمد شاہ‘ یاسین ملک اور دیگر شامل تھے۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...