عمران خان چاہتے تھے سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے‘ہاشم ڈوگر

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔قبل ازیں اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ عمران خان کا وفادار رہوں گا۔
ہاشم ڈوگر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...