جتنی پاور سول ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس کیلئے ضروری ہے اتنی عمران خان کے پاس تھی،فوادچودھری 

Oct 14, 2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے بطور وزیراعظم اختیارات سے متعلق بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی پاور سول ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس کیلئے ضروری ہے اتنی عمران خان کے پاس تھی۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جتنی پاور سول ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس کیلئے ضروری ہے اتنی ہی عمران خان کے پاس بھی تھی، ان کے پاس ملٹری سیٹ اپ میں بیلنس نہ کم تھی نہ زیادہ۔پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی کا تاثر یہ ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز ختم ہونے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ہے، فیصلہ پاکستان کے عوام کے منہ پر نظام انصاف کا طمانچہ ہے۔
فواد چوہدری

مزیدخبریں