لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چٹھہ کا ایک روز قبل ہونے والا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لٹریسی وجیہہ اللہ کنڈی سے سیکرٹری خوراک کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈی جی لائبریریز پنجاب عمر جہانگیر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد، محمد اظہر حیات کو ڈی جی پبلک لائبریریز، مبشر رحمان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات، محمد قیوم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن، سیف اللہ ساجد کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت، عنصر حیات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جہلم، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عبدالرؤف مہر کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی، شعیب علی کو ڈی سی نارووال سے ڈی سی راولپنڈی جبکہ محمد شاہ رخ کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں عامر شہزاد کو بطور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گریڈ اٹھارہ لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا ایڈمنسٹریٹر و سیکرٹری اوقاف کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عامر شہزاد کے خدمات محکمہ ہائر ایجوکیشن سے ڈیپوٹیشن پر محکمہ اوقاف کی سپرد کی گئیں ہیں۔
تبادلے
کئی افسر تبدیل، عامر شہزاد زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف، اظہر حیات ڈی جی لائبریریز تعینات
Oct 14, 2022