ہائیکورٹ نے بچوں خواتین سمیت 20 بھٹہ مزدوروں کو رہا کر دیا 

\لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے بچوں خواتین سمیت 20 بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حفیظاں بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کوٹ مراد ضلع قصور کے بھٹہ مالک طفیل نے رشتے داروں کو قید کر رکھا ہے۔ بھٹہ مالک تشدد کرتا ہے اور مزدوری کا معاوضہ بھی نہیں دیتا ہے۔ عدالت رشتے داروں کو بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرانے کا حکم دے۔
20 بھٹہ مزدور رہا

ای پیپر دی نیشن