تربیلا ٹنل فائیو 2026ء میں مکمل، نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ شامل ہو گی

Oct 14, 2022

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)تربیلا ٹنل فائیو 2026؁ء میں مکمل ہوگا تکمیل سے نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ شامل ہو جائیگی واپڈا زرائع کے مطابق تربیلاٹنل فائیو کی تکمیل کیلئے ورلڈ بنک تین سو نوے ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر بنک تین سو ملین ڈالر فراہم کریگا جبکہ پی سی ون کا تخمینہ لاگت 82.36ارب روپے ہے تفصیلات کے مطابق تربیلا ٹنل فائیو کی تعمیر سے نیشنل گرڈ میں 1530میگا واٹ بجلی شامل ہو جائیگی جسکی تعمیر کیلئے عالمی بنک اور ایشین انفراسٹرکچر بنک مالی معاونت کررہے ہیں2025؁ء میں جنریشن شروع ہوگی اوربعدازاںاسکا ان ٹیک سٹرکچر بڑھایا جائیگا جسکے بعد 2026میں تکمیل کے بعد ٹنل فائیو نیشنل گرڈ میں1530میگا واٹ بجلی کی پیدوار ممکن بنا سکے گاواجھ رہے کہ تربیلا ہائیڈرل سے 4888میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے  
تربیلا ٹنل فائیو

مزیدخبریں