اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل ڈویڑن بنچ میں زیر سماعت سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی نیب انکوائری میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست میں نیب نے اپنا جواب جمع کروادیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وکیل شہزاد اکبر قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب کی جانب سے جواب جمع کراتے ہوئے کہاگیاکہ کریمینل قانون میں ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے، شہزاد اکبر کی حاضری ضروری ہے ویڈیو لنک پر بیان نہیں لے سکتے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت قانون کا جواب نہیں آیا، وقت دیا جائے، عدالت نے کہاکہ وزارت قانون کا جواب آ جائے تو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرینگے، عدالت نے وزارت قانون کو جواب کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
جواب جمع
شہزاد اکبر کی انکوائری میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی،نیب نے جواب جمع کرادیا
Oct 14, 2022