اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس سے دکانوں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکہ بیٹریوں کی دکان پر ورکشاپ کے باہر لگے غیرقانونی سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں قریبی دکانوں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ڈی ایس پی آئی نائن سرکل نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جبکہ دکان کے مالک کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
سلنڈر دھماکہ