لاہور (خبر نگار) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت میں فاضل عدالت نے وکلاء کی ہرتال کے باعث بغیر کارروائی سماعت آج 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ حامد زمان نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، ایڈیشنل سیشن جج نے حامد زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے، کسی قسم کی ریکوری باقی نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
حامد زمان، ضمانت