لاہور ( خصوصی نامہ نگار) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونے پر مبارک باد کی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔جس کے متن میں کہا گیا ہے یہ ایوان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہے ۔یہ ایوان اللہ کے حضور اظہار تشکر بجا لاتا ہے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت خدائی انصاف کی آئینہ دار ہے ۔فتح ہمیشہ حق اور شکست باطل کا مقدر ہوتی ہے ،بریت کے فیصلے سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بے گناہی پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی ہے ،جس کے بعد اس بات میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ کیس دراصل بدنیتی اور انتقامی کاروائیوں کے لئے گھڑا گیا تھا ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے بھی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر مبارکباد کی قرارداد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
قرارداد
منی لانڈرنگ کیس :شہباز شریف ‘ حمزہ کے بری ہونے پر مبارک باد کی قرارداد رابعہ فاروقی حناپرویز نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
Oct 14, 2022